شفقت چیمہ کے گھر سے ہاتھی دانت، غیر ملکی شراب کی 113 بوتلیں برآمد

نیب کے تفتیشی افسران نے شفقت چیمہ کی اہلیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور مزید انکشافات کیلئے سفارتکاروں سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ شفقت چیمہ چوری کی گاڑیوں کی فروخت کے دھندے میں بھی ملوث ، تھانہ کوہسار میں تاحال مقدمات درج ،بیرون ملک تعیناتی پر پابندی

بدھ 25 مئی 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) کرپشن کے الزام میں گرفتار دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے گھر سے نیب حکام نے ہاتھی کے دانت اور غیر ملکی شراب کی 113 بوتلیں بھی قبضہ میں لے لیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے شفقت چیمہ کی اہلیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور مزید انکشافات کیلئے سفارتکاروں سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے گرفتار کئے گئے ڈائریکٹر شفقت چیمہ پر انسانی سمگلنگ کا بھی الزام ہے اور جب میں سپین میں تعینات تھے تو اسو قت مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فروخت کرنے کا بھی الزام ان پر تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ پاسپورٹ شفقت چیمہ نے پاکستانیوں کے علاوہ کس کس ملک کے شہریوں کو فروخت کئے تھے اور پاسپورٹوں کا ڈیٹا حاصل کرکے انہیں استعمال کرنے والوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے علاوہ ازیں شفقت چیمہ چوری کی گاڑیوں کی فروخت کے دھندے مین بھی ملوث رہ چکے ہیں اور تھانہ کوہسار میں ان کے خلاف تاحال مقدمات درج ہیں نیب کو ملنے والی معلومات کے مطابق دفتر خارجہ نے مصدقہ اطلاعات کے بعد سفقت چیمہ کی بیرون ملک تعیناتی پر گزشتہ پندرہ برس سے پابندی عائد کر رکھی یہ اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افسران ایمبیسڈر بھی بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :