لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت شب و روز کوشاں ہے،عابد شیر علی

دو تین سال میں تقریبا 70 فیصد لوڈشیڈنگ میں کمی آئی، حکومت کے میگاپراجیکٹس کی بدولت 2017 میں 90 فیصد جبکہ 2018 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمے کر دیا جائے گا

بدھ 25 مئی 2016 09:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت شب و روز کوشاں ہے ۔ موثر اقدامات کی بدولت تین دو سالوں میں تقریبا 70 فیصد لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے ۔ حکومت کے میگاپراجیکٹس کی بدولت 2017 میں 90 فیصد جبکہ 2018 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمے کر دیا جائے گا ۔ عمران خان کی منفی سیاست بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے لیکن عوام کی طاقت سے ان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹی کونسل 79 میاں رشید احمد ‘ وائس چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد و دیگر منتخب کونسلرز کی طرف سے انکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ سماجی شخصیت میاں وقار احمد و دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی تکمیل کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ انشاالله اس عمل کو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا دست بازو ہیں وہ عوامی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے مزید متحرک ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی ہے ۔ دھرنے اور ناچ گانوں کی سیاست کا انجام انتہائی بھیانک ہو چکا ہے ۔ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کرکے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر لازوال اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے اور تمام جمہوری اور آئینی ادارے پہلے سے کہیں بہتر اور فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

ملک اس وقت مختلف چیلنجز سے نمبر آزما ہے اور اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قومی اتحاد اور ملی یکجہتی کی ہے۔ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بالا تر ہو کر قومی مفادات کو اولین ترجیح دینا ہو گی ۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ایک صوبے یا علاقے کو نہیں بلکہ خطے کے اربوں عوام کو اس کا فائدہ ہو گا اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں شامل ہو رہا ہے سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ۔

متعلقہ عنوان :