حکومت کا آئندہ وفاقی بجٹ میں صنعتی بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسٹیل میلٹرزو اسٹیل ری رْولرز اورشپ بریکنگ انڈسٹری کیلئے بجلی کے استعمال پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 9روپے سے بڑھاکر12 روپے فی یونٹ کیے جانیکاامکان

بدھ 25 مئی 2016 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء ) حکومت کا آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں صنعتی بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ، اسٹیل میلٹرزو اسٹیل ری رْولرز اورشپ بریکنگ انڈسٹری کیلئے بجلی کے استعمال پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 9روپے سے بڑھاکر12 روپے فی یونٹ کیے جانیکاامکان ہے جس سے ملک بھر میں کام کرنے والی صنعتوں کیلئے مشکلات بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ ملک میں ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی ذرائع کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی کابراحصہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر خرچ کیاجائے گا،جوکہ 455ارب روپے سی پیک اور 200ارب روپے توانائی منصوبوں کیلئے مختص کئے جانے کاامکان ہے،حکومت نے این ای سی کااجلاس 30 مئی کو طلب کر لیاہے،تاکہ اگلے مالی سال کے مائیکرو اکنامک فریم ورک اور ترقیاتی پلان کی منظوری دی جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صنعتی بجلی مہنگی کی گئی تو پھر ملک میں مہنگائی کے طوفان آنے کا خطرہ ہے واضح رہے کہ حکومت گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کر رہی ہے لیکن صنعتی بجلی میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مین مقصد بجٹ خسارے میں کمی لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :