اپنے بیٹے کا قتل کا بدلہ لے لیا ہے ،لبنانی فوجی کے والد کا دعویٰ

بدھ 25 مئی 2016 10:22

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) 2 سال قبل عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغواء اور قتل ہونے والے ایک لبنانی فوجی کے والد نے مقامی ٹی وی چینل کو ٹیلی فون کرکے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو مارنے والے شخص کے ایک رشتہ دار کو قتل کردیا ہے۔واضح رہے کہ سپاہی محمد حمیح اور 36 دیگر لبنانی فوجیوں کو شدت پسندوں اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجووٴں نے شام سے 2014 میں اغواء کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں حمیح اور 3 دیگر فوجیوں کو قتل اور 24 فوجیوں کو رہا کردیا گیا تھا جبکہ بقیہ 9 فوجیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقتول محمد حمیح کے والد معروف حمیح نے مقامی ٹی وی 'الجدید' کو فون کال کی اور کہا کہ انھوں نے محمد حجیری کو قتل کرکے اپنے بیٹے کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے، ساتھ ہی انھوں نے مزید لوگوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :