ویزا پابندی ختم نہیں کی گئی تو ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجرین کے موضوع پر طے پانے والے معاہدے کو ختم کردیا جائے گا‘ طیب اردوان

بدھ 25 مئی 2016 10:21

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ترک شہریون کیلئے یورپی ممالک میں سفر کرنے کی ویزا کی پابندی ختم نہیں کی گئی تو ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجرین کے موضوع پر طے پانے والے معاہدے کو ترک پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل ترک صدر طیب اردوان نے ورلڈ ہیومنٹیرین سمٹ کے موقع پر کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے پیر کو ہونے والی ملاقات میں واضح کیا گیا تھا کہ ترک شہریوں کیلئے شینگن ممالک میں بغیر ویزا سفر پر پابندی کا خاتمہ جلد ممکن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :