ایبٹ آباد میں سترہ سالہ لڑکی کو زندہ جلانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی

بدھ 25 مئی 2016 10:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء)ایبٹ آباد میں سترہ سالہ لڑکی کو زندہ جلانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کردی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ایبٹ آباد کے علاقے اخروٹ مکول میں سترہ سالہ عنبرین کو زندہ جلانے کے بارے میں خیبر پختونخوا پولیس سے رپورٹ طلب کی ۔

(جاری ہے)

عنبرین قتل کیس میں لڑکی کی والدہ سمیت پندرہ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاتھا جس میں کونسلرز اور ناظمین بھی شامل تھے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائی کے دوران اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیاگیا ۔ جن کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی چلائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :