بجلی کے قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

منگل 24 مئی 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء ) بجلی کے قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان، سینٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی نے کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرمیں جمع کرادی ہے،نرخوں میں کمی کی درخواست اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،، تاہم بجلی کی قیمتوں میں کمی کاحتمی فیصلہ نیپرا26مئی کو سماعت کے بعد کرے گا۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل کے دوران بجلی کی ریفرنس پرائس7روپے 62پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، جبکہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 4 روپے 21پیسے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :