وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے ڈیزائن کی منظوری دیدی

اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے اورنورینکو کے وفد کی وزیر اعلی سے ملاقات اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدت بخشنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہباز شریف مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، وزیر اعلی کی وفد سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے اور نورینکوکے وفد نے آج ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی-ملاقات کے دوران منصوبے کے مختلف امور پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی نے ملاقات کے دوران لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے ڈیزائن کی منظوری دی-وزیر اعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدت بخشنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے-مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چینی قیادت اور حکومت کے میٹروٹرین کے عظیم تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے -صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، بلال یاسین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایم این اے پرویز ملک، اراکین صوبائی اسمبلی ، خواجہ احمد حسان،چیف سیکرٹری ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈپٹی جنرل مینجر چائنہ ریلوے - نورینکو لی ڈونگ یانگ(Mr.Liu Dongyang)،اور چینی کمپنیو ں کے دیگر اعلی عہدیداران شامل تھے-

متعلقہ عنوان :