نوشکی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے ولی محمد کے گیارہ بچوں کا ووٹ بھی درج

منگل 24 مئی 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے گیارہ بچوں کا ووٹ بھی درج ہے مگر پورے علاقے میں اسے کوئی نہیں جانتا نہ کسی نے اس کو کبھی دیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملا اختر منصور کے مبینہ جعلی شناختی کارڈ پر درج ولی محمد نامی شخص کے پتہ پر رابطہ کیا گیا تو وہاں پر مقیم شخص نے بتایا کہ وہ اس مکان میں 30 سال سے رہ رہا ہے وہ کسی ولی محمد کو نہیں جانتا اور نہ ہی ایسا کوئی شخص کبھی اس علاقے میں رہا ہے دوسری جانب علاقے کے وارڈ نمبر 3 میں ولی محمد کا ووٹ بھی درج ہے اور نادرہ میں ولی محمد کے خاندان میں اس کی بیوی کے علاوہ چھ بیٹے اور پانچ بیٹیوں کا اندراج بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :