2014،پاکستان سے4ارب70 کروڑ ڈالر بھارت منتقل،ورلڈ بنک رپورٹ

2010 ء سے 2013 ء تک10 لاکھ ڈالر سالانہ بھیجے گئے، اگلے سال اسٹیٹ بینک اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر باہر متتقل ہوئے ورلڈ بینک نے 2014 ء میں ترسیلات زر پر ایک سٹڈی کروائی جو حقیقت پر مبنی نہیں، گزشتہ سال بھی وضاحت دے چکے ہیں،ترجمان سٹیٹ بنک

منگل 24 مئی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاکستان سے 2014 ء میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی بھاری رقم بھارت منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں 4.70 ارب ڈالر کی بھاری رقوم بھارت منتقل کی گئی ہے سٹڈی میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے 2010 ء سے 2013 ء تک دس لاکھ ڈالر سالانہ بھیجے گئے تھے لیکن اگلے ہی سال اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے چار ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم باہر منتقل ہوئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے ریکارڈ کے مطابق 2014 ء میں کوئی بھی ترسیلات زر پاکستان سے بھارت نہیں بھجوائی گئی ہے عالمی بینک کی رپورٹ بائیلیٹرل ریمیٹنس میٹرکس 2014 ‘ ورژن اپریل 2015 ء کے مطابق بھارت کو 2014 ء میں دنیا بھر سے 70 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں جس میں چار ارب 69 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد کی ترسیلات پاکستان سے بھوائی گئیں جبکہ اس سے قبل بھارت کو بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا حجم دس لاکھ ڈالر سالانہ سے کم تھا اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے 2014 ء میں ترسیلات زر ایک سٹڈی کروائی تھی جو حقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی اس حوالے سے وضاحت دے چکے ہیں۔