پیپلز پارٹی کا نوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

نواز شریف ،شہباز شریف، اسحاق ڈار ‘ کیپٹن صفدر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے پیپلزپارٹی آئندہ دو سے تین روز میں حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے جارہی ہے،لطیف کھوسہ

منگل 24 مئی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی آئندہ دو سے تین روز میں حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں موقف اختیار کیا جائے گا وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد سمیت اسحاق ڈار ‘ کیپٹن (ر) صدر نے جھوٹ بولا ہے حکومتی افراد منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔ لہذا یہ تمام افراد آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان ان تمام افراد کے نااہل قرار دیکر قومی اسمبلی سے فارغ کرے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماء نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی تھی الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔