پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ملا منصور کی ہلاکت تشدد نہ چھوڑنے والوں کے لئے سخت پیغام ہے،ملا منصور کے ایران جانے سے متعلق کوئی علم نہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان

ملا اختر منصور افغانستان میں امریکیوں کے لئے خطرہ تھا اس لئے نشانہ بنایا، پینٹاگون

منگل 24 مئی 2016 10:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ملا منصور کی ہلاکت تشدد نہ چھوڑنے والوں کے لئے سخت پیغام ہے ۔ پیر کوایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور کی ہلاکت تشدد نہ چھوڑنے والوں کے لئے سخت پیغام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملا منصور کے ایران جانے سے متعلق کوئی علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ پاک افغان بارڈر کے قریب کیا گیا ، ملا منصور طالبان کو مذاکرات سے روک رہا تھا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھا ڈرون حملے کے بعد پاکستان حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ادھر ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا سربراہ ملا اختر منصور افغانستان میں امریکیوں کے لئے خطرہ تھا اس لئے اسے نشانہ بنایا گیا ، ملا منصور امریکا مخالف کاروائیوں میں مصروف تھا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ملا منصور پر حملہ دفاعی اقدام تھا ۔ ملا اختر منصور افغانستان میں امریکیوں کے لئے خطرہ تھا اس لئے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کا مقصد طالبان کی امریکہ کے خلاف کاروائی کو ناکام بنانا تھا۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ ملا منصور امریکا مخالف کاروائیوں میں مصروف تھا ۔ ملا منصور سے افغانستان میں موجود امریکی اور اتحادیوں کو خطرہ تھا۔