پی ٹی آئی کشمیر کونسل کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،سعید غنی

پیر 23 مئی 2016 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے خلاف شور مچانے والی پی ٹی آئی کشمیر کونسل کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مرتکب ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کا صرف ایک ہی ایم ایل اے بیرسٹر سلطان محمود ہے جبکہ کشمیر کونسل کے ممبر کا انتخابات جیتنے کے لئے دس ممبران درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ صرف ایک ووٹ رکھنے والی پارٹی کشمیر کونسل کی سیٹ جیت سکے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ بیرسٹر سلطان محمود مظفرآباد کے ایک برے ہوٹل میں بیٹھ کر ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی حرکتیں جمہوریت اخلاقی اقدار اور اصولوں کی نفی کرتی ہیں۔