فلوجہ کے شہری محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں، عراقی فوج

پیر 23 مئی 2016 10:15

بغداد(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)عراق کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملکی فوج نے کہا ہے کہ وہ فلوجہ شہر پر قبضے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے اور مقامی آبادی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنگی صورت حال پیدا ہونے سے قبل شہر سے کسی اور مقام کی جانب منتقل ہو جائیں۔

(جاری ہے)

اِس وقت فلوجہ شہر کو عراقی فوج اور اْس کی اتحادی شیعہ ملیشیا نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خاندان جو منتقل نہیں ہو سکتے وہ اپنے گھروں پر سفید جھنڈے لہرا دیں تا کہ اْن کے گھروں کو حملے کے دوران زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ فلوجہ عراق کا وہ پہلا بڑا شہر ہے، جس پر سن 2014 میں عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :