شامی باغیوں کی سپلائی لائن پر روسی جنگی طیاروں کا حملہ

پیر 23 مئی 2016 10:14

دمشق(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی شہر حلب میں جنگ میں مصروف باغیوں کے لیے سپلائی لے کر جانے والے قافلے کو روسی اور شامی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق کاسٹیلو روڈ پر باغیوں کے قافلے پر تقریباً چالیس فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ عبدالرحمان کے مطابق فروری کے بعد سے یہ انتہائی زور دار فضائی حملے تھے۔ کاسٹیلو روڈ حلب میں باغیوں کا اہم سپلائی روٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :