ملک بھر کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے، وزارت پانی وبجلی

اتوار 22 مئی 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء ) وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ ہفتہ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے صنعتوں کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

وہ علاقے جہاں لائن لاسسز زیادہ ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کے اوقات زیادہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ وہ ملک بھر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ معمولی نوعیت کی خرابیوں کو ڈسکوز کی ٹیمیں فوری دور کر دیتی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ہفتہ کی صبح 9 بجے ہائیڈل 5073 میگاواٹ، تھرمل 9803 میگاواٹ اور ہوا کے ذریعے 186 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی بجلی کی پیداوار 14876 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 18200 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال 3324 میگاواٹ ہے۔؂

متعلقہ عنوان :