وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں سے انکے محکموں سے معذور افراد کے کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کی تفصیلات طلب کرلیں

اتوار 22 مئی 2016 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نے تمام صوبائی حکومتوں سے ان کے محکموں سے معذور افراد کے کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، وفاقی وزرات بین الصوبائی امور کی جانب سے چاروں صوبوں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے وزیر اعظم ہاوٴس نے پوچھا ہے کہ تمام صوبے بتائیں کہ ان کے محکموں میں معذوروں کا کوٹہ کتنا رہے اور اس پر کتنا عمل کیا گیا ہے اس وقت ان تمام محکموں میں کتنے معذور ملازمت کررہے ہیں اورکتنی آسامیاں خالی ہیں اگرمعذوروں کے کوٹہ میں آسامیاں خالی پڑی ہیں تو فوری طور پر بھری جائیں اور معذوروں کو پریشان نہ کیا جائے وہ کس کس جگہ جاکر اپنی داد فریاد سنائیں گے وزیر اعظم ہاوٴس نے یہ بھی پوچھا ہے کہ معذوروں کو کسی بھی طرح تنگ نہ کیا جائے وہ ہر صورت میں کوٹہ کے تحت ملازمت کے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :