قیدیوں کی رہائی کیلئے پاکستان کا سعودی عرب سے رابطہ،ابتدائی معلومات حاصل کیں

وزارت خارجہ نے دیگر ممالک میں پاکستانی قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

اتوار 22 مئی 2016 11:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بہترین وکلاء ٹیم مقرر کر دی ہے سرکاری سطح پر بھی قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے معلومات کے مطابق سعودی عرب میں 2393 افراد جو کہ مختلف جرائم کی پاداش مین جیل کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ان میں منشیات کے 868 ، چوری 358 ، حرام کاری 71، جعلسازی 271 ، جھگڑے سے 37 ، قتل 64 رشوت ستانی 47 اور متفرق مقدمات میں 677 افراد جیلوں میں بند ہیں معلومات کے مطابق وزرات خارجہ نے ابتدائی طور پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں لوث افراد کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر کے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں وزارت خارجہ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بہت جلد معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کی رہائی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وکلاء کی ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جو کہ وہاں کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے دوسری جانب وزارت خارجہ نے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جو پاکستانی قید ہیں وہاں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :