اسفندیارولی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

احتساب سب کا ہوگا‘ صرف وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں ،مولانا وزیراعظم کا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے،اسفندیارولی

ہفتہ 21 مئی 2016 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہوگا‘ صرف وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسفند یار ولی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے جمعہ کے روز اسفند یار ولی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی دونوں رہنما ؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان موقف بدلتے رہتے ہیں ان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو ملنے یہاں آئے تھے ار وزیراعظم کا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے۔