چین 2020ء تک 500 سے زیادہ ایئرپورٹس تعمیر کرے گا

ہفتہ 21 مئی 2016 10:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) چینی حکومت جنرل ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے 2020ء تک 500 سے زیادہ ایئرپورٹس اور مارکیٹ کی تعمیر کے لئے ایک کھرب یوآن خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹیٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رہنماء اصول میں کہا گیا ہے کہ 2020ء سے ملک کے مختلف مقامات میں 500 جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹس ہوں گے۔منصوبے کے مطابق 2020ء جنرل طیاروں کی تعداد کو بڑھا کر 500 کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں ہیلی کاپٹرز اور نجی طیارے بھی شامل ہیں۔سٹیٹ کونسل نے کہا ہے کہ جنر ایوی ایشن کو فروغ دینے کے لئے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔واضح رہے کہ چین کی جنرل ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :