آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت

ہفتہ 21 مئی 2016 10:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آئندہ 15برسوں کے دوران اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی پرانحصار کم کیا جائیگا جبکہ زرتلافی کے خاتمے اور ٹیکس میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک عہدیدار ٹیم کالین نے سعودی عرب کے وفد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آئی ایم ایف سعودی عرب میں اصلاحات کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک درست اور بروقت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئندہ مہینوں میں ان اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :