مالی،بس اور لاری میں تصادم، کم از کم بیس افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی

ہفتہ 21 مئی 2016 10:10

باجیکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)افریقی ملک مالی میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 20افراد جبکہ 30زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ باجیکو میں اس وقت پیش ای جب ایک لاری اور بس اپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں بیس افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :