یمرا نے ٹی وی چینلز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، شخصی وقار کے مجروح ، خود کشی کے مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی

جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام پر یکم رمضان سے پابندی ہوگی، تحقیقاتی صحافت سے متعلق جلد گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائینگی قوانین کی پابندی نہ کرنے والے ٹی وی چینل کو بند کردیاجائے گا ،چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی پریس کانفرنس

ہفتہ 21 مئی 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) پیمرا نے ٹی وی چینلز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، شخصی وقار کو مجروح اور خود کشی کے مناظر دکھانے پر پابندی لگادی ہے اور ان قوانین کی پابندی نہ کرنے والے ٹی وی چینل کو بند کردیاجائے گا ۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس میں کیا ۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو خود کشی کے ڈرامائی مناظر اور پروگرامز میں ڈانس اور ورزش کے لئے اکسانے کے پروگرام دکھانے پر پابندی لگاتے ہیں اور ٹی وی چینلز پر چار اور چار دیواری کے تقدس کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کرائم شوز اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ پابندی لگانا پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور رمضان شریف کے تقدس کو یقینی بنانے کیلئے ایسے پروگرامز نہ کئے جائیں جن میں متاثرہ شخص کی تصویر اور انٹرویوز جاری ہوں اس میں کسی کے شخصی وقار کو آنچ آئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام پر یکم رمضان سے پابندی لگائی جائے گی تحقیقاتی صحافت سے متعلق جلد گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائینگی انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈی ٹی ایچ آرہا ہے اور اس سسٹم کے آنے سے بہت سے مسائل حل ہوجائینگے انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو بند کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :