خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ کوکی خیل میں ڈرون حملہ، 5شدت پسند ہلاک ،23زخمی

جمعہ 20 مئی 2016 09:15

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء )خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ کوکی خیل میں ڈرون حملے میں 5شدت پسند ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جنگور کے پہاڑی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5شدت پسند ہلاک اور23زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدت پسندوں کا اجلاس ہو رہا تھا۔مارے جانے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :