بنگلہ دیش نے فلپائن سے چوری شدہ بینک فنڈز واپس مانگ لیے

جمعہ 20 مئی 2016 09:39

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء)منیلا میں متعین بنگلہ دیشی سفیر نے فلپائن سے کئی ملین ڈالر مالیت کے چوری شْدہ بینک فنڈز واپس مانگ لیے ہیں۔ نامعلوم ہیکرز کی طرف سے ان فنڈز کی چوری کا یہ واقعہ اس سال کے آغاز میں رونما ہوا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں متعینہ بنگلہ دیشی سفیر جان گومیز نے دارالحکومت منیلا میں کہا ہے کہ فلپائن کو کئی ملین ڈالر کی وہ رقم فوری طور پر واپس کر دینی چاہیے، جو ہیکنگ کی ایک بڑی کارروائی کے دوران لْوٹی گئی تھی۔

دوسری طرف فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کو پوری طرح سے حل کرنے میں کئی مہینے بلکہ اکاوٴنٹس کی ملکیت متنازعہ ہونے کی صورت میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔ یہ رقم بنگلہ دیش کے ریزرو ذخائر سے چوری کی تھی اور ڈھاکا حکومت کے لیے یہ انتہائی شرمندگی کی بھی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :