یورپی کمیشن نے رکن ممالک اسپین اور پرتگال کے خلاف بجٹ خسارے میں کمی کی تاخیر پر انضباطی کارروائی موٴخر کر دی

جمعرات 19 مئی 2016 10:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) یورپی کمیشن نے اپنے رکن ملکوں اسپین اور پرتگال کے خلاف بجٹ خسارے کو کم کرنے میں تاخیر پر کسی بھی انضباطی کارروائی کو سردست موٴخر کر دیا ہے۔ مبصرین نے اِس التوا کو اسپین کے عبوری وزیراعظم ماریانو راخوئے کے لیے ایک سیاسی حمایت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسپین میں 26جون کو ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے میڈرڈ اور لزبن حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے رواں برس مزید اقدامات کریں۔ اس مناسبت سے دونوں ملکوں میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ جولائی میں لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :