افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن کے معاہدے پر دستخط

حزب اسلامی نے ہتھیار ڈالنے کی حکومتی پیش کش قبول کر لی

جمعرات 19 مئی 2016 10:18

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن کے معاہدے پر دستخط کئے گئے حزب اسلامی نے ہتھیار ڈالنے کی حکومتی پیش کش قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت حزب اسلامی کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور حزب اسلامی کے سربراہ گل البدین حکمت یار کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کئے گئے حزب اسلامی کے سربراہ گل البدین حکمت یار نے ہتھیار ڈال کر افغان امن معاہدے میں شامل ہو کر افغان حکومت کے تمام امن مفاہمت نکات سے اتفاق کیا گیا جبکہ معاہدے کے تحت افغان حکومت نے حزب اسلامی کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا معاہدے کے تحت حزب اسلامی کے لوگوں کو عام معافی دی جائے گی ۔