چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کو جاری رکھنے کا اتفاق

تشدد اور بدامنی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ، مذاکرات ہی افغان امن مسئلے کا واحد سیاسی حل ہیں،رابطہ گروپ کے پانچواں اجلاس کا اعلامیہ

جمعرات 19 مئی 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) افغان مفاہمتی عمل پر قائم 4 ملکی رابطہ گروپ نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کو جاری رکھنے کا اتفاق کیا گیا گزشتہ روز افغان مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان‘ فغانستان چین اور امریکہ کی نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ ا عزاز احمد چوہدری کررہے تھے رابطہ گروپ نے اس عزم کو دہرایا کہ تشدد اور بدامنی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ، صرف امن مذاکرات افغان امن مسئلے کا واحد سیاسی حل ہیں اس سلسلے میں رابطہ گروپ نے اس عزم کو دہرایا کہ افغان امن عمل کیلئے رکن ممالک اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

علاوہ ازیں پاکستان سمیت افغان رابطہ گروپ کے ارکان نے کابل میں 19 اپریل کے دہشت گرد واقعے کی پر زور مذمت کی۔ اور کہا کہ جو عناصر دہشت گردی کے یہ واقعات کراتے ہیں انہیں ان اعمال کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق اگلا چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس باہمی مشاورت سے طلب کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :