ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

رواں ہفتے موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت چالیس سے کم رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 18 مئی 2016 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ رواں ہفتے موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت چالیس سے کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے منگل کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں پچاس ‘ سبی سکھر اور رحیم یار خان میں 49 حیدر آباد میں 47 ملتان میں 45 لاہور میں 44 فیصل آباد 43 ‘ پشاور 40 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا رواں ہفتے ملک بھر میں موسم گرما اور خشک رہنے کی توع ہے اور درجہ حرارت میں پانچ سینٹی گریڈ اضافہ ہوسکتا ہے رواں ہفتے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس جبکہ پنجاب ‘ سندھ ‘ کے پی کے اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں 45 ڈگری سے زائد ریہ گا تاہم ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوگا اور کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت چالیس ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :