ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

بدھ 18 مئی 2016 09:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1273 ڈالر کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 49400،دس گرام سونے کی قیمت128روپے کمی سے42342روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت680روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔