جمشید دستی کا پاکستان عوامی راج پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان

بدھ 18 مئی 2016 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء)ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان عوامی راج پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن کو نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی تاہم کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی سیاسی جماعت پاکستان عوامی راج پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے اور سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے درخواست پیش کی تاہم الیکشن کمیشن حکام نے سیاسی جماعت کے قیام کیلئے ضروری کوائف پورے نہ ہونے پر درخواست واپس کرکے تمام مطلوبہ کوائف پورے کرنے کے بعد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کر دی

متعلقہ عنوان :