کم کارڈیشین نوجوانوں کو بگاڑنے کے خفیہ مشن پر ہیں: ایران

کم کارڈیشین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی عریاں سیلفیاں ہی اس لئے پوسٹ کرتی ہے تا کہ اس سے ایرانی نوجوانوں میں بے راہ روی پھیل سکے

بدھ 18 مئی 2016 10:16

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کم کارڈیشین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی اشتعال انگیز سیلفیاں صرف اس لئے پوسٹ کرتی ہے تا کہ اس سے ایرانی نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب مائل کیا جا سکے۔ ایرانی حکام کے مطابق کم کارڈیشین کی سلیفیاں ایرانی نوجوانوں کو ان کے مذہبی اصولوں کو ترک کروانے کا باعث بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے امریکہ کی مشہور فیشن ماڈل کم کارڈیشین کو سیکرٹ ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خاتون کو ایرانی نوجوانوں میں بے حیائی پھیلانے کا مشن سونپا گیا ہے۔ کم کارڈیشین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی عریاں سیلفیاں ہی اس لئے پوسٹ کرتی ہے تا کہ اس سے ایرانی نوجوانوں میں بے راہ روی پھیل سکے اور وہ اپنی مذہبی اقدار سے دور ہو سکیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ہم اس صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مشن کی تکمیل کیلئے کم کارڈیشین نامی اس خاتون کو مالی سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں ان دنوں نوجوانوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی اشتعال انگیز سیلفیاں شیئر کرتے ہیں۔