امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں داعش سے نمٹنے کیلئے لیبیا کو اسلحہ دینے کیلئے تیار ہیں، جان کیری

بدھ 18 مئی 2016 10:16

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ داعش سے نمٹنے کیلئے لیبیا کو اسلحہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ویانا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں لیبیا پر لگی ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے کیلئے لیبیا کی مدد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ لیبیا کیلئے ایک نیا خطرہ ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے۔ عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد جان کیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کی حکومت ملک کو متحد کر سکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اہم تنصیبات کو ملک کی نمائندہ اتھارٹی کے کنٹرول میں رکھا جائے۔