عالمی ادارہ صحت نے زرد بخار کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

بدھ 18 مئی 2016 10:12

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے زرد بخار کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے زرد بخار سے نمٹنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے جو کل جمعرات کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انگولا میں پھیلنے والی اس وباء کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی پھیل سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔ جمعرات کے دن ہونے والی اس ہنگامی ملاقات میں زرد بخار سے نمٹنے کے لیے ایک متقفہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 12 مئی تک اس بخار کی وجہ سے انگولا میں 293افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔