جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

بدھ 18 مئی 2016 10:12

کیپ ٹاؤن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء ) جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کی ۔اس دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔