گوادربندر گاہ پر سی پیک منصوبے کے تحت پہلا چینی جہاز لنگرانداز

بدھ 18 مئی 2016 10:01

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پہلا چینی مرچنٹ جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ چینی مرچنٹ جہاز کی پاک بحریہ کے جہاز نے پورٹ قاسم سے گوادر پورٹ تک رہنمائی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی مرچنٹ جہاز کرینوں کی تنصیب کے لئے الیکٹریکل سامان سے لدا ہوا گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق پاک چین راہداری منصوبے کے تحت یہ پہلا چینی جہاز ہے جو گوادر پہنچا ہے۔ چینی مرچنٹ جہاز کی پاک بحریہ کے جہاز نے پورٹ قاسم سے گوادر پورٹ تک رہنمائی بھی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :