عمران خان کا آف شور کمپنی سے متعلق ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا

عمران خان کی بے نامی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ نہ صرف یکم اکتوبر 2015 تک فعال رہی بلکہ 2014 فروری تک اس کے سالانہ ریٹرنز بھی ادا کیے جاتے رہے

بدھ 18 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آف شور کمپنی سے متعلق ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا، عمران خان کی بے نامی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ نہ صرف یکم اکتوبر 2015 تک فعال رہی بلکہ 2014 فروری تک اس کے سالانہ ریٹرنز بھی ادا کیے جاتے رہے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے موقف میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کافی عرصہ سے غیر فعال ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم چینل آئی لینڈ کی جرسی گورنمنٹ کی جانب سے جاری دستاویزات سے پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ۔ دستاویزات کے مطابق نیازی سروسز لمیٹڈ کا آخری سالانہ ریٹرن 20 فروری 2014 کو جمع کرایا گیا تھا ۔ جب کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کسی کمپنی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور حلفیہ کہا تھا کہ ان کے پاس کوئی کمپنی نہیں ہے ۔ جے ایف ایس سی کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی چیف کی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ چینل آئی لینڈ جرسی میں 10 مئی 1983 میں قائم کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :