وفا ق کا آئندہ مالی سال کابجٹ نویں قومی مالیاتی ایوارڈکے تحت دینے سے انکار

بجٹ کی تیاری آدھی سے زیادہ مکمل کرلی گئی ،نئے مالیاتی ایوارڈکے اعلان کے بعد مالی وسائل کی تقسیم نئے فارمولے کے تحت کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ جائے گا ،موقف

بدھ 18 مئی 2016 09:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کابجٹ نویں قومی مالیاتی ایوارڈکے تحت دینے سے انکارکردیاہے اورمئوقف اختیارکیاہے کہ اس وقت آئندہ مالی سال2016-17ء کے بجٹ کی تیاری آدھی سے زیادہ مکمل کرلی گئی ہے لہذانئے مالیاتی ایوارڈکے اعلان کے بعد مالی وسائل کی تقسیم نئے فارمولے کے تحت کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ جائے گا اس لئے آئندہ سال کابجٹ آٹھویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈکے تحت دیاجائے گاالبتہ بجٹ کے بعدنویں قو می مالیاتی کمیشن ایوارڈکااجلاس بلاکراتفاق کیاگیاتوپھراس میں اضافی گرانٹ مل سکے گی اس سے بجٹ پرفرق نہیں پڑے گامنگل کے روزسندھ کے وزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ابھی زبانی کہاگیاہے کہ فی الحال نویں این ایف سی ایوارڈپرنیابجٹ نہیں بنایاجاسکتامگرتحریری طورپرکچھ نہیں کہاگیاجبکہ حکومت سندھ نے نئے بجٹ کی تیاری نویں این ایف سی ایوارڈکے تحت کرنے کیلئے باقاعدہ ایک خط وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوارسال کیاتھااب حکومت سندھ تحریری جواب کاانتظارکررہی ہے جب وہ آئے گاتوپھرنئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :