نوازشریف کے اسمبلی میں خطاب ، حسین نواز کے انٹرویو میں تضاد ، ایک اور پنڈورہ بکس کھل گیا

منگل 17 مئی 2016 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی میں خطاب اور حسین نواز کے جدہ سٹیل کے بارے میں انٹرویو میں تضاد سے ایک اور پنڈورہ بکس کھل گیا ۔ حسین نواز نے اپنے انٹرویو میں دوستوں اور سعودی بینکوں سے قرض لے کر فیکٹری بنانے وزیراعظم نے اسمبلی میں گلف سٹیل کی فروخت سے حاصل آمدن سے فیکٹری بنانے کی بات کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں جدہ سٹیل ملز دبئی میں ان کے والد نے گلف سٹیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن سے بنائی تھی جبکہ ان کے بیٹے حسین نواز نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ جدہ میں فیکٹری سعودی بینکوں اور دوستوں سے قرض لے کر بنائی تھی باپ بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے او کون سا بیان درست ہے یہ طے ہونا باقی ہے