شام اپوزیشن کی عالمی برادری سے مسلح امداد کی درخواست

جنوبی محاذ کی طرز پرمتحدہ شمالی محاذ کی تشکیل کی کوشش

منگل 17 مئی 2016 10:07

شام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء)شامی اپوزیشن کی نمائندہ سپریم مذاکراتی کونسل کے سربراہ ریاض حجاب نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن فورسز کے لیے عالمی برادری سے مسلح امداد کی درخواست دینے اور عالمی سرپرستی میں جدید فوجی سازو سامان کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔ریاض حجاب کی جانب سے یہ بیان ویانا میں شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں مذاکرات کے نئے دور سے دو روز قبل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض حجاب کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جنوبی محاذ کی طرز پر 14 عسکری تنظیموں نے شام کے شمالی محاذ پر بھی باہم مل کر شامی فوج کے خلاف لڑنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ شمالی محاذ کے قیام کے لیے چودہ مسلح تنظیموں کے مندوبین کا ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں جنوبی محاذ کی طرز پرشمالی محاذ پر بھی اعتدال پسند تنظیموں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔خیال رہے کہ ملک کے شمالی شہر حلب اور اس کے اطراف میں جاری لڑائی بالخصوص داعش اور اعتدال پسند گروپوں کے درمیان جنگ کو موثر بنانے کے لیے شامی اپوزیشن فورسز اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :