شنگھائی ڈزنی تھیم پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

منگل 17 مئی 2016 10:06

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) شنگھائی کا ڈزنی تھیم پارک عوام کے لیے کھول دیا گیا ، ڈونلڈ ڈک نے اپنے منفرد انداز میں سیاحوں کا دل بہلایا۔ڈزنی لینڈ کی پہچان ڈونلڈ ڈک شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

شنگھائی میں بنا ڈزنی تھیم پارک 16جون کو باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔جہاں ڈونلڈ ڈک اپنے ماسٹر کے ساتھ پریکٹس کرنے میں مصروف ہے ، ڈونلڈ کے علاوہ دیگر 12 ڈزنی کریکٹرز بھی اس پارک کی رونق بڑھائیں گے۔پارک کو عارضی طور پر عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔