برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع

بورڈ نے وکلا ء کی مدد سے عامر کے کیس کی تیاری شروع کردی ،قانونی مشیروں کوویزے کے حصول کیلئے مضبوط کیس تیارکرنے کی ہدایت

پیر 16 مئی 2016 10:33

لندن،لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء )سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے محمد عامر کیلئے برطانوی ویزے کے حصول میں مشکلات تاحال دور نہیں ہو سکیں۔معلوم ہوا ہے کہ برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر کو ویزہ دینے سے قبل کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہے اوراس کے بعد ہی ویزے پر کارروائی شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے وکلا ء کی مدد سے عامر کے کیس کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں فاسٹ بولر کے قانونی مشیروں کوویزے کے حصول کیلئے مضبوط کیس تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دیگر ممکنہ کھلاڑیوں کے ویزوں کے حصول کا عمل شروع ہوچکا ہے، جلد ہی انہیں ویزے مل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :