ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق

ہم نے ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے،نے والی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہ دی توپاکستان میں ریلوے خواب بن جائیگا آئندہ تین ماہ میں ریلوے سے کوٹہ سسٹم ختم کردیاجائیگاسٹیوں کی آ ن لائن بکنگ کانظام شروع کیاجارہاہے ،وفاقی وزیر کی بہاولپوراکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے اراکین سے گفتگو

پیر 16 مئی 2016 10:29

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء) ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے اس ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیاہے بہاولپورشہر کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سرکٹ ہاؤس بہاولپورمیں بہاولپوراکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے وزرات ریلوے کاچارج سنبھالاتواسوقت ریلوے کی آمدنی12 ارب روپے سالانہ تھی جوبڑھ کراب ساڑھے35 ارب تک جاپہنچی ہے ریلوے میں میرٹ کوفروغ دیاگیاہے اورسفارش رشوت اورکرپشن کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ ریلوے کانظام اتناخراب کردیاگیاہے کہ اسے نئے سرے سے درست کرناپڑرہاہے ہم نے ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اور اگرآنے والی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہ دی توپاکستان میں ریلوے خواب بن جائیگا انہوں نے کہاکہ آئندہ تین ماہ میں ریلوے سے کوٹہ سسٹم ختم کردیاجائیگاسٹیوں کی آ ن لائن بکنگ کانظام شروع کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارک لال سوہانرا کوبین الاقوامی پارک بنانے کیلئے اس میں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اورٹورسٹ کی سہولت کیلئے لال سوہانرا تک خصوصی ٹرین چلائی جائیگی بہاولپورمیں11 مسافرٹرنیوں کے سٹاپ میں جن میں بہاولپورکیلئے381 نشستوں کاکوٹہ رکھاگیاہے وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان پتنگ لوٹنے والی سیاست کررہے ہیں اوروہ کنڈی ڈال کرحکومت اپنے ہاتھ میں لیناچاہتے ہیں خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ بہاولپوراکنامک ڈویلپمنٹ فورم کابہاولپورکی ترقی کاویژن بہت شاندار ہے حکومت پنجاب کوسفارش کی جائیگی کہ اس کیلئے وہ ٹاؤن پلانر کی خدمات فراہم کرے ٹورازم، ہیلتھ، ایجوکیشن کاجوویژن اکنامک ڈویلپمنٹ فورم نے دیاہے وہ قابل ستائش اورتاریخی اقدام ہے اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن، سابق ایم پی اے سیدتابش الوری، سمیع اللہ چوہدری، قاضی عدنان فرید ایم پی اے، ڈاکٹرراناطارق، ڈاکٹرمنیراظہر، جمشید کریم، چوہدری جاوید، میاں شاہد اقبال، چیئرمین اکنامک ڈویلپمنٹ فورم عاطف عزیز ایم ڈی ریلوے جاویدانور، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ظفر کلہوڑکنسلنٹ ریلوے امجدپرویز، اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے عہدیدار، سرکاری افسران اوردیگربھی موجود تھے چیئرمین اکنامک ڈویلپمنٹ فورم عاطف عزیز نے2040 تک بہاولپورکی ترقی کے خدوخال بیان کیے سیدتابش الوری اوردیگرنے بھی بہاولپورکی ترقی بارے تجاویز وآراء پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :