کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن

پیر 16 مئی 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)پاکستان بیوروکریسی نے کتابوں کی طباعت کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔یہ تفصیلات پارلیمانی کمیٹی کوفراہم کی گئی ہیں ،نیشنل بک فاوٴنڈیشن میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کاسکینڈل سامنے آیاہے۔یہ کرپشن پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے آخری سال میں کی گئی تھی ،جن کی انکوائری رپورٹ اب سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے افسران نے 11ملین روپے کی زائدکتابیں شائع کرانے کے بہانے فنڈزہضم کئے اورجن کتابوں کی طباعت کی گئی انہیں ضائع کردیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سابق ڈائریکٹربک فاوٴنڈیشن نے اپنے ذاتی تنخواہوں اورالاوٴنسزکی مدمیں اکیس لاکھ روپے اضافی وصول کئے تھے جن کی ریکوری ابھی تک نہیں ہوسکی ۔رپورٹ کے مطابق مشینری اوزاروں کے لئے مختص فنڈزمیں بھی 63لاکھ روپے کی مالی بدعنوانی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سابق انتظامیہ نے پرائیویٹ کمپنیوں کو34لاکھ روپے کی کتابیں ادھارپردی تھیں جن کی ریکوری بھی نہیں کی گئی ،اس حوالے سے بک فاوٴنڈیشن کے ڈائریکٹرسے رابطہ کیاگیالیکن انہوں نے جواب دینے کی زحمت گوارہ ہی نہیں کی

متعلقہ عنوان :