وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ ہفتے فوجی مشقیں کی جائیں گی،معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ملک میں پیدوار صلاحیت کو بحال کرنا ہو گا،صدرنکولس مدورو کا اپنے حامیوں سے خطاب
پیر 16 مئی 2016 10:44
کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)وینزویلا کے صدرنکولس مدورو نے ان فیکٹریوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے جنھوں نے اپنی پیدوار بند کر دی ہے۔دارالحکومت کراکس میں صدر مدورو نے اپنی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ملک میں پیدوار صلاحیت کو بحال کرنا ہو گا۔اس سے پہلے جمعے کو انھوں نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے جبکہ کاراکس میں حزب مخالف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ صدر میدورو اقتدار سے الگ ہو جائیں۔
صدر مدورو نے کہا کہ ملک میں مسائل کا سبب بننے والی غیر ملکی جارحیت کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ضرورت تھی۔انھوں نے اعلان کیا کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ ہفتے فوجی مشقیں کی جائیں گی۔(جاری ہے)
ہمیں پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت کی ہے جسے سرمایہ داروں نے مفلوج کر رکھا ہے۔ جو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے پیداوار روکنا چاہتا ہے اسے لازمی باہر نکلا جائے گا اور ہتھکڑی پہنائی جائے گی اور ملک کی مرکزی جیل میں بھیج دیا جائے گا۔
ہم سامراج اور دائیں بارز کے بین الاقوامی طبقے کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں لوگ اپنے کھیتوں کے ساتھ حاضر ہیں اور اپنی مقدس زمین کے دفاع کے لیے ان کے ایک ہاتھ میں آلات ہیں اور دوسرے ہاتھ میں ہتھیار ہیں۔دوسری جانب ملک میں حزب مخالف نے صدر کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔حزب اختلاف کے رہنما اور سابق صدارتی امیدوار ہینرک کیپرز نے کہا ہے کہ’ہم ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں قطاریں نہ ہوں، ہمیں ادویات مل سکیں، ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وینیزویلا ایک ایسا ٹائم بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔خیال رہے کہ تیل کی قیمتوں میں مستقل کمی کی وجہ سے وینزویلا کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تیل وینزویلا کی اہم برآمدات میں سے ایک ہے۔ وینزویلا میں مہنگائی کی شرح براعظم کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ حالیہ ماہ اسے بجلی کے شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں پانچ دن سے کم کر کے صرف دو دن کر دیا گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف کی یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد
-
مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسئین آغا حضور شاہ گرفتار، گھر سے بھاری کرنسی برآمد
-
وفاقی حکومت کی پنجاب کو نوازنے کی روایت برقرار
-
ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو
-
وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق
-
کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن
-
ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق
-
2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار
-
برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع
-
کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
-
اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے
-
عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
-
آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
-
ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
-
مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
-
ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
-
68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
-
حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
-
دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
-
وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
-
جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
-
عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے
-
متحدہ عرب امارات کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے2 افراد ہلاک
-
ترک فوج اور کرد وں کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار، 6کرد جنگجو ہلاک
-
چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کردی امریکہ دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے جان بوجھ کر چین کی خراب تصویر پیش کر رہا ہے،امریکہ کے اس اقدام سے ’باہمی اعتماد بری ... مزید
-
سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی
-
شہریوں کو حج سے محروم کرنے کا ذمہ دار خود ایران ہے ،سعودی عرب
-
ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے ’الرجک‘ کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.