عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
30برس سے عمران خان کے مالی معاملات دیکھ رہے ہیںآ ج تک انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانیکا کوئی نوٹس نہیں دیا،یوسف اسلام ایسوسی ایٹس کا تحریک انصاف کی قیادت کو خط
پیر 16 مئی 2016 10:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے نون لیگ کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا ۔یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے تحریک انصاف کی قیادت کے نام خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے نون لیگ کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کر تے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت کے نام خط لکھ دیا ہے۔
یوسف اسلام ایسوسی ایٹس کے سربراہ نے خط میں تمام حقائق درج کر دئیے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یوسف اسلام ایسوسی ایٹس گزشتہ تیس برس سے عمران خان کے مالی معاملات کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔عمران خان کو آج تک انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانے کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
عمران خان مالی معاملات کے حوالے سے مکمل طور پر شفاف ریکارڈ کے حامل ہیں۔
عمران خان پاکستانی قوانین کے مطابق باقاعدگی سے انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس گوشوارے داخل کرواتے آئے ہیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرکٹ اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی ساری آمدن باضابطہ طور پر گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہے۔لندن کا فلیٹ بھی باقاعدہ عمران خان کے گوشواروں میں ظاہر کیا گیا ہے۔لندن کا فلیٹ 2003 میں فروخت کیا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قانونی ذرائع سے پاکستان لائی گئی تھی اور ہم عمران خان کے مالی معاملات کے حوالے سے تمام سوالوں کے جواب دینے کو تیار ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف کی یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد
-
مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسئین آغا حضور شاہ گرفتار، گھر سے بھاری کرنسی برآمد
-
وفاقی حکومت کی پنجاب کو نوازنے کی روایت برقرار
-
ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو
-
وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق
-
کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن
-
ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق
-
2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار
-
برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع
-
کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
-
اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے
-
عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
-
آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
-
ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
-
مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
-
ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
-
68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
-
حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
-
دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
-
وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
-
جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
-
عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے
-
متحدہ عرب امارات کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے2 افراد ہلاک
-
ترک فوج اور کرد وں کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار، 6کرد جنگجو ہلاک
-
چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کردی امریکہ دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے جان بوجھ کر چین کی خراب تصویر پیش کر رہا ہے،امریکہ کے اس اقدام سے ’باہمی اعتماد بری ... مزید
-
سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی
-
شہریوں کو حج سے محروم کرنے کا ذمہ دار خود ایران ہے ،سعودی عرب
-
ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے ’الرجک‘ کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.