اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے

پیر 16 مئی 2016 10:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء )وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم اسمبلی میں اپنا پالیسی بیان دیں گے اور اپوزیشن کی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پیر کو پاناما لیکس کے معاملے پر ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

حکومت کی طرف سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن کی طرف سے پوچھے گئے سوالات سے پہلے پالیسی بیان دیں گے جس میں وہ بتائیں گے کہ ان کا کسی بھی آف شور کمپنی میں نام نہیں ہے اور ان کے بچوں پر پاکستان کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا اس لیے انہیں اپنا بزنس کا مکمل حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پالیسی بیان کے بعد وزیر اعظم اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

دوسری طرف اپوزیشن نے وزیر اعظم کی اسمبلی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر تقریر کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی آمد پر تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی لیکن ان سے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی تقریر سے متعلق آج عملی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔؂