کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے

وزیراعظم ایوان کوپاناما لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، لیگی ارکا ن کو اجلا س میں شر کت یقینی بنا نے کی ہدایت سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع

پیر 16 مئی 2016 10:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات سے چھٹکارے کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے، اپوزیشن کی مشاورت سے مستقل بنیادوں پر نیا احتساب کمیشن بنے گا۔ وزیر اعظم (آج)پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اعلان کریں گے۔ پاناما لیکس کے ہنگامے اور سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دو نوں میں موجود ایسے عناصر جو ملک میں کسی بھیقسم کی لوٹ مار کرنے میں ملوث ہیں کا کڑا احتساب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ احتساب یکساں بنیادوں پر ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق احتساب کا عمل دو مراحل میں طے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نئے ٹی او آرز طے کر کے پاناما لیکس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کیلئے مستقل بنیادوں پر احتساب کمیشن بنایا جائے گا جس کے لئے اپوزیشن کے ساتھ ملکر قانون سازی کی جائے گی۔

احتساب کمیشن کے فیصلوں پر فوری من و عن عمل دراآمد ہوگا۔ مستقبل میں ایسے عناصر پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ اس حوالے سے حکومت نے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان پیر کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران متوقع ہے۔وزیراعظم نوازشریف آج(پیر)کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضر ہونگے اورپانامالیکس کے معاملے پرایوان میں وضاحت پیش کریں گے جبکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج(پیر)کو پاناما لیکس کے معاملے پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے ایوان کوپاناما لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے،جبکہ مسلم لیگ (ن )کے ممبران قومی اسمبلی کو سختی سے ایوان میں آنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم دلچسپی کا وزیراعظم نے سخت سے نوٹس لیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں اپنی حکمت عملی سے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے،جس کے بارے میں تمام رہنماوٴں کو بتا دیا گیا ہے،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے اہم نکات اور وزیر اعظم کے پالیسی بیان کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خطاب کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :