آئی پی ایل : شان مارش کے ان فٹ ہوکر باہر ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

مارش ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس گئے تھے

اتوار 15 مئی 2016 10:25

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) کنگز الیون پنجاب کے بلے باز شان مارش ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن روانہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شان مارش ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹیم کی شریک مالکن پریتی زنٹا رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 1 رن سے شکست پر ہیڈ کوچ سنجے بنگر پر برس پڑی تھیں۔ڈیوڈ ملر کی جگہ مرلی وجے کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی تھی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر فریزر کیسٹالینو رواں سیزن ٹیم کی ناکامی کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔دوسری جانب گلین میکسویل نے شان مارش کی کنگز الیون پنجاب ٹیم میں ساتھی پلیئرز سے جھگڑے کی خبر کو بکواس قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :