مکی آرتھرکانیامطالبہ سا منے آگیا

بورڈ سے محمد اکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کا مطالبہ کردیا

اتوار 15 مئی 2016 10:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے اپنی کوچنگ ٹیم کے اہم رکن کے لئے محمد اکرم کا انتخاب کرلیا۔ بورڈ سے بھی محمد اکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کا مطالبہ کردیا۔نئے پاکستانی کوچ کا فرمائشی پروگرام شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

مکی نے محمداکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کامطالبہ کردیاہے۔بورڈ پہلے ہی مکی آرتھر کو من مانی کی اجازت دے چکا ہے۔مکی کے مطابق محمداکرم کوچنگ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ وہ انگلش کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔محمد اکرم کوپاکستانی کھلاڑیوں کی نفسیات کا بھی پتہ ہے۔ مکی نے خیال ظاہر کیاکہ محمد اکرم کے اسسٹنٹ کوچ بننے سے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو فائدہ ہوگا۔